ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاکپتن میں 21 ماہ قبل لاپتا ہونے والی 5 سالہ عدن فاطمہ کا معمہ حل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن: پنجاب کے شہر پاکپتن میں گھر سے 21 ماہ قبل لاپتا ہونے والی 5 سالہ عدن فاطمہ کا معمہ حل ہو گیا، پڑوسی نے قتل کر اس کی لاش نہر میں پھینک دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں گھر سے لاپتا ہونے والی پانچ سالہ عدن فاطمہ کے بارے میں پولیس نے بتایا ہے کہ کمسن بچی کو تلخ کلامی کی رنجش پر پڑوسی نے قتل کر کے اس کی لاش نہر میں پھینک دی تھی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت نے بتایا کہ گاؤں ڈھپئی کی رہائشی پانچ سالہ بچی کے اغوا کا مقدمہ 21 ماہ قبل تھانہ ملکہ ہانس میں درج ہوا تھا، پولیس نے پڑوسی مزمل کو حراست میں لیا تو ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

ملزم مزمل کے مطابق اس کی ماں سے ہونے والی تلخ کلامی کی رنجش پر انھیں دکھ پہنچانے کے لیے کمسن بچی کو گاؤں سے لے جا کر قتل کر دیا تھا۔

سفاک ملزم نے کمسن بچی کو بسکٹ دینے کا لالچ دے کر موٹر سائیکل پر لے جا کر قتل کیا اور اس کی لاش پاکپتن کینال میں پھینک دی تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں