پاکپتن: پنجاب کے شہر پاکپتن میں بکرے کی فروخت کی رقم نہ دینے پر بیوی نے بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول پاکپتن میں اقبال نامی شہری نے بکرا فروخت کر کے پیسے اپنی بیوی اور بیٹی کو نہ دیے، جس پر گھر میں جھگڑا ہو گیا۔
مقتول کی بیوی آمنہ نے اپنی بیٹی گلشن کے ساتھ مل کر سر پر ڈنڈے کے وار سے شوہر اقبال کو قتل کر دیا، پولیس نے مقتول کے والد نور محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
پاکپتن میں بچوں کے جھگڑے پر میاں بیوی نے 4 سالہ بچے کو قتل کردیا
یاد رہے کہ 17 فروری کو پاکپتن میں بچوں کے جھگڑے پر میاں بیوی نے گھر کے صحن میں کھیلتے 4 سالہ بچے کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا۔ پاکپتن کے گاؤں مل کے رہائشی بشیر کے بچوں کا حفیظ کے بچوں سے جھگڑا ہوا تھا، جس کی رنجش پر حفیظ نے اپنی بیوی آسیہ کے ساتھ مل کر بشیر کے 4 سالہ بیٹےعلی حسنین کو قتل کر دیا۔
افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جاوید چدھڑ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے انھوں نے فرار ہونے والہ ملزمہ آسیہ کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔