جمعرات, جون 19, 2025
اشتہار

ڈاکوؤں کی باپ اور بیٹے کو کمرے میں بند کرکے خاتون سے اجتماعی زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن : ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی باپ اور بیٹے کو کمرے میں بند کرکے خاتون کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں تھانہ کلیانہ کے علاقے میں چارمسلح ملزمان نے محنت کش اقبال کے گھر میں گھس کرلوٹ مارکی اور خاتون کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا.

دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے باپ اور بیٹے کو کمرے میں بند کرکے خاتون کا گینگ ریپ کیا اور واردات میں انورٹر، موبائل فونزاورنقدی بھی لوٹی اور فرار ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جاوید چدھ نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی مُلزم اظہر کو گرفتار کرلیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہے۔

ایس پی صدر چوہدری انعام الحق کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار مرکزی ملزم کا کل ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا تاہم پولیس نے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکرتفتیش شروع کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں