پاکپتن: چائے کے ہوٹل پر بیٹھے صحافی عرفان نظامی پر قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تاہم صحافی کی مدعیت میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں صحافی عرفان نظامی پر نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں عرفان نظامی زخمی ہوگئے تاہم ان کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔
ملزمان کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی ، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے حملہ آور نے چائے ہوٹل پر بیٹھے صحافی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔
پولیس نےزخمی صحافی کی مدعیت میں تین افرادکیخلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کےباوجودتاحال کوئی گرفتاری عمل میں آئی۔
ڈی پی او نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پاکپتن پریس کلب کے چیرمین پیر امداد حسین سمیت صحافی برادری نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ آور کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔