پاکپتن: پنجاب کے ضلع میں دکان کی ملکیت کے تنازع پر نوجوان کو مبینہ طور پر جلا کر قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پاکپتن میں پیش آیا جہاں دکان پر قبضہ کے لئے دکان کے مالک کو آگ لگا کر قتل کردیا گیا۔
اہل خانہ کے مطابق ملزمان نے 22 سال کے نوجوان کو آگ لگا کر چھت سے نیچے پھینک دیا، آگ میں جھلسا عباس دم توڑ گیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ضلع ہیڈ کوارٹر اسپتال کے عملے نے ہمیں گھنٹوں انتظار کرنے کے باوجود نہ لاش حوالے کی نہ مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ دی۔
پولیس نے مقتول کی ماں کی مدعیت میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔