پاکپتن میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر 24 سال کی بہن کو قتل کردیا، ملزم نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کیا۔
پاک پتن کے نواحی عِلاقہ گاؤں واں دَل سِنگھ کی عائشہ بی بی نے چند روز پہلے عدالت میں وسیم سے نِکاح کیا تھا، بھائی شہباز کو علم ہوا تو طیش میں آگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز ساتھیوں کے ساتھ بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈِسٹرکٹ اسپتال پاک پتن مُنتقل کردی گئی ہے۔
تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے مقتولہ کے شوہر وسیم کی مدعیت میں شہباز اور دیگر پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔