اسلام آباد: عالمی عدالتِ انصاف میں پاکستان کی جانب سے کلبھوشن کیس لڑنے والے خاور قریشی بھارت کے وکیل رہ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی عدالتِ انصاف میں کلبھوشن کیس میں پاکستان کی جانب سے نمائندگی کرنے والے وکیل خاور قریشی کو 2005 میں کانگریس حکومت نے ایک مقدمے کے لیے نامزد کیا تھا۔
اینزون، بیک ٹیل، جنرل الیکٹرک نے بھارت کے خلاف 5 ارب ڈالر کا کیس دائر کیا تھا جس پر کانگریس حکومت نے خاور قریشی کی خدمات بھی حاصل کی تھیں۔
یاد رہے عالمی عدالتِ انصاف میں کلبھوشن کیس میں پاکستان کی جانب سے نمائندگی کرنے والے وکیل خاور قریشی پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی تنقید کی جارہی ہے جبکہ خبریں یہ بھی زیر گردش ہیں کہ انہوں نے مقدمہ لڑنے کے عوض بھاری فیس حاصل کی۔
پڑھیں: کلبھوشن کیس: ہمارے وکیل نے کمزور دلائل پیش کیے، شیری رحمان
دوسری جانب خاور قریشی نے بھاری فیس کی وصول سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جتنی فیس کے بارے میں بولا جارہا ہے اُس کا دس فیصد بھی نہیں لیا۔