تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بابر اعظم نے فتح‌ کے باوجود غلطیوں‌ کی نشاندہی کردی

دبئی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مسلسل تیسری فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 10 سے 15 رنز افغانستان کی ٹٰم کو زیادہ دیے، پاور پلے میں اتنا اچھا نہیں کھیل سکے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 10 سے 15 رنز افغانستان کی ٹیم کو زیادہ دیے، آصف علی نے دونوں اننگز بڑی اچھی کھیلی، مجھے یقین تھا کہ آصف علی جب بھی میچ پھنسے گا وہ نکال کر دیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ جس طرح آصف علی سے امید تھی ویسا ہی کھیل انہوں نے پیش کیا، آصف علی ہٹنگ کی وجہ سے ہی جانے جاتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اسپنرز کو اچھا کھیلنے کی کوشش کی اور سوچا آخر تک کھیلوں گا لیکن آؤٹ ہوگیا، آصف علی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میچ نکال لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان کو 19ویں اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی، آصف علی کو 7 گیندوں پر 25 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -