ہرارے: سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، کینگروز کے بلی اسٹینلک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر سرفراز الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم بیٹنگ کرنے میدان میں اتری تو ایک کے بعد ایک کھلاڑی پویلین جاتے رہے اور پوری ٹیم 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
گرین شرٹس کی جانب سے محمد حفیظ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا، محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ ہوگئے، حسین طلعت 10، فخر زمان، 6 اور کپتان سرفراز احمد رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
شعیب ملک بھی 13 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے، آصف علی 22 رنز بناسکے، لیگ اسپنر شاداب خان نے اسکور میں کچھ اضافہ وہ سب سے زیادہ 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
Australia win the second match of #TriSeries by 9 wickets.#PAKvAUS
Scorecard ▶️ https://t.co/S4pZndMFcQ pic.twitter.com/xl2TciVd6G— PCB Official (@TheRealPCB) July 2, 2018
آسٹریلیا کے بلی اسٹینلک نے چار اوورز میں 8 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ اینڈریو ٹائی نے تین، مارکس اسٹیونس اور جے رچرڈسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کینگروز نے 117 رنز کا ہدف کپتان ایرون فنچ کی شاندار بیٹنگ کی بدولنگ باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا، ایرون فنچ نے ناقابل شکست 68 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ٹریوس ہیڈ نے 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی ایک وکٹ حاصل کرسکے، عثمان شنواری، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد نواز کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے میزبان زمبابوے کو 74 رنز سے باآسانی شکست دی تھی۔