اتوار, ستمبر 15, 2024
اشتہار

دوسرا ٹیسٹ: بنگلا دیش کیخلاف پاکستان پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم بنگلا دیش کے خلاف پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، بنگلا دیش نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 10 رنز بنالیے ہیں، مہمان ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 264 رنز درکار ہیں۔

شادمان اسلام 6 اور ذاکر حسن بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 58 اور کپتان شان مسعود 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، آغا سلمان نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

بابر اعظم 31 رنز بنا کر شکیب الحسن کو وکٹ دے بیٹھے، محمد رضوان 29 اور سعود شکیل 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اوپنر عبداللہ شفیق پہلے ہی اوور میں صفر پر چلتے بنے، خرم شہزاد 12، ابرار احمد 9 اور محمد علی 2 رنز بناسکے۔

بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 5 وکٹیں حاصل کیں، تسکین احمد نے تین، ناہید رانا اور شکیب الحسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں