تازہ ترین

کم عمرترین کھلاڑی کا ڈیبیو، انگلینڈ تاریخ رقم کرے گا؟

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ پر نظریں جما لیں جب کہ پاکستان نے انگلش عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے وائٹ واش کی ہزیمت سے بچنے کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا ہے۔

انگلش ٹیم کراچی ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ سیریز کو یادگار بنانا چاہتی ہے اور ساتھ ہی نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا پورا موقع فراہم کر رہی ہے۔

جارحانہ مزاج کپتان بین اسٹوکس نے نوجوان بولر ریحان احمد کو پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ کم ترین ڈیبیو کرنے والے انگلش کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کریں گے۔

PAKvENG: Rehan Ahmed to debut in Karachi Test

18سال اور 126 دن کے ریحان احمد کو سرپرائز پیکج کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا جو ول جیکس کی جگہ کھیلیں گے۔

اس سال کے شروع میں، احمد نے آئی سی سی انڈر19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی کے طور پر چار میچوں میں 12.58 کی اوسط سے 12 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

کراچی ٹیسٹ میں کون ڈیبیو کر رہا ہے؟

انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، ملتان ٹیسٹ کھیلنے والے انگلینڈ ٹیم کے دو کھلاڑی کراچی ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

Image

انگلینڈ کی ٹیم میں وِل جیکس کی جگہ ریحان احمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے، وِل جیکس کراچی ٹیسٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی جگہ بین فوکس کو انگلینڈ نے اپنی پلئینگ الیون میں شامل کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -