بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ویڈیو: امام الحق آؤٹ ہوتے ہی غصے میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے تو غصہ کرسی اور بلے پر نکال دیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ امام الحق، سرفراز احمد، سعود شکیل اور وسیم جونیئر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ڈرا ہوگیا۔

 پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسری اننگز میں 8وکٹ پر311رنزبناکراننگز ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 138 رنز کا ٹارگٹ ملا۔

جواب میں نیوزی لینڈ ہدف کے تعاقب میں 61 رنز بناسکی، امپائر نے کم روشنی کے باعث کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا اور کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

امام الحق نے شاندار 96 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، سرفراز احمد نے 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سعود شکیل 55 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، وسیم جونیئر 57 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔

تاہم اوپنر بیٹر امام الحق جب 4 رنز کی کمی سے سنچری اسکور نہ کرسکے تو انہوں نے اس کا غصہ کرسی اور بلے پر نکال دیا۔

امام الحق لیگ اسپنر اش سوڈھی کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے تھے جب وہ پویلین لوٹنے لگے تو انہوں نے بلا کرسی پر دے مارا پھر پھینکتے ہوئے چل دیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں