کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میچ میں نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کیوی بیٹرز پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔
پاک نیوزی لینڈ پہلے ون ڈے میچ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نوجوان پیسر نے کیوی اوپنر ڈیوڈ کونوے کو گولڈن ڈک پر پویلین روانہ کیا۔
نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 57 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
Special player 🌟#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/4kCkUC7h9L
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 9, 2023
نوجوان اسپیڈ اسٹار نے کیوی اوپنر ڈیون کونوے، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، ہینری شپلی اور مچل سینٹنر کی وکٹیں حاصل کیں۔
BOWLED ‘IM 🎯@iNaseemShah with the first-over wicket 🙌#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/v5JHtZbgKU
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 9, 2023
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے پہلے ون ڈے میچ میں لیگ اسپنر اسامہ میر کو ڈیبیو کروایا گیا ہے۔
📸🎯🔥 pic.twitter.com/s44TkL8T3i
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 9, 2023
قومی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، نسیم شاہ، محمد وسیم اور حارث رؤف شامل ہیں۔