جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

سلمان علی آغا نے ناقابل یقین کیچ تھام لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا نے ناقابل یقین کیچ تھام لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سہ فریقی سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں گرین شرٹس کی بیٹنگ جاری ہے۔

تاہم جنوبی افریقا کی اننگ کے دوران سلمان آغا نے شاندار کیچ پکڑا جسے سوشل میڈیا صارفین 2025 کا بہترین کیچ قرار دے رہے ہیں۔

میتھیو بریٹزی 83 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے جب خوشدل شاہ کی گیند پر سلمان آغا نے کیچ پکڑ کر ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان آغا ڈائیو لگا کر کیچ پکڑ رہے ہیں، کیچ کو دیکھ کر ناصرف کمنٹیٹر بلکہ میدان میں موجود شائقین کرکٹ بھی حیران رہ گئے۔

میچ میں ہینرک کلاسن نے 56 گیندوں پر 87 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 11 چوکے اور تین بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

کپتان ٹیمبا باوما 82 اور میتھیو بریٹزی 83 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کائل ویرینے 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کوربن بوش نے 15 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں