سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی افغانستان کے خلاف قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر برس پڑے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ اگر ٹیم اچھی کرنی ہے تو آپ کو ٹی 20 میں شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں کبھی بھی اتنے تجربات نہیں ہوتے کہ چار لڑکوں کو ایک ساتھ موقع دے دیتے ہیں۔
باسط علی نے کہا کہ کپتان شاداب خان نے انٹرویو دیا اس سے صاف ظاہر ہے کہ آپ کی ٹیم میں پلیئر پاور موجود تھی، وہ جو رضوان اور بابر علی کا نام لے رہے ہیں ان سے میچ کی بات ہورہی تھی یا بابر اور رضوان کی بات ہورہی تھی۔
سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ اگر آپ کو ٹی 20 میں ٹیم اچھی کرنی ہے تو شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانا پڑے گا۔
ٹی 20 میں شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنائیں گے تو ٹیم پرفارم کرے گی، سابق کرکٹر باسط علی#ARYNews pic.twitter.com/RrdpoFGWB3
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) March 27, 2023
واضح رہے کہ شارجہ میں افغان ٹیم کے آگے پاکستان نوجوان ٹیم بے بس نظر آئی اور دونوں ٹی 20 میں شکست دے کر افغانستان میں تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔