دوسرے ون ڈے میچ میں شاداب خان کو افغانی بولر نے ’منکڈ‘ رن آؤٹ کیا جو موضوع بحث بن گیا، افغان فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
کرکٹ میں ’منکڈ کیا ہے؟ کیا یہ رن آؤٹ قانون کے مطابق درست تھا اور اسے منکڈ کیوں کہا جاتا ہے؟
افغان بولر فضل الحق فاروقی نے شاداب خان کو اہم موقع پر نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کیا تو سوشل میڈیا صارفین نے اسے بے ایمانی کہا لیکن اس طرح کے رن آؤٹ کو ’منکڈ‘ کہتے ہیں کیونکہ بھارتی آل راؤنڈر ’ونو منکڈ‘ نے1947 میں پہلی بار اس طرح رن آؤٹ کیا تھا۔
Yeh hay mera Pakistan! Haari hui baazi jeetna koi hum se seekhe. Alhamdullilah ❤️❤️ #AFGvPAK pic.twitter.com/0EbuocHN7h
— Farid Khan (@_FaridKhan) August 24, 2023
ماضی میں بولر پہلے وارننگ دیتا تھا پھر کرکٹ کے قواعد بنانے والی ایم سی سی نے اس طرح کے رن آؤٹ کو پچھلے سال قانون کے مطابق قرار دیا جس کے بعد نان اسٹرائیکر اینڈ پر بیٹر کو وارننگ دینا ضروری نہیں ہے۔
بولر کے گیند کروانے سے پہلے اگر بیٹر کریز سے نکلتا ہے تو بولر گیند کے لیے مکمل طور پر ہاتھ گھمانے سے پہلے رن آؤٹ کرسکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ویمنز کرکٹ میں بھارت کی دیپتی شرما نےانگلینڈ کی بیٹر کو آؤٹ کیا تو وہ آبدیدہ ہوگئی تھیں اور دیپتی شرما کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن اس طرح آؤٹ کرنا غلط نہیں کیونکہ یہ قانون بن چکا ہے۔