جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’آسٹریلیا میں وائٹ واش سے بچ جائیں تو بڑی بات ہوگی‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اگر وائٹ واش سے بچ جائیں تو بڑی بات ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولو کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں بڑی بڑی ٹیمیں گئییں مگر جیت نہیں سکی ہیں، اگر ہماری ٹیم دورہ آسٹریلیا پر وائٹ واش سے بچ جاتی ہو تو بڑی بات ہوگی۔

عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے متعلق کہا کوئی بھی اچھا یا بُرا نہیں ہوتا، شان مسعود کاؤنٹی میں کپتانی کرچکے ہیں، ہر کھلاڑی اپنی محنت سے آگے بڑھتا ہے۔

- Advertisement -

دورہ آسٹریلیا: پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ پنڈی اسٹیڈیم میں شروع

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے متعلق انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کا فیصلہ میرٹ پر ہوا ہے، شاہین نے اپنی سر پرستی میں دو بار لاہور قلندرز کو چیمپئن بنایا ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو مشورہ دیا کہ حارث کو ٹیسٹ کے بجائے اگلے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے تیار کریں.

ان کا کہنا تھا کہ حارث رؤف کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھلائیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھلائیں اور پھر دیکھیں کہ حارث کو کیسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے دورے میں آج تک کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت پایا، تمام پاکستانی ٹیموں کے لیے کینگروز کے دیس کا دورہ ہمیشہ مشکل رہا۔

پاکستان کے کئی کپتان آئے مگر آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر شکست دینے میں ناکام رہے، اب شان مسعود آسٹریلیا میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والیے گیارویں کپتان ہونگے۔

پاکستان نے آسٹریلیا میں 1964 سے اب تک 37 ٹیسٹ میچز کھیلے اور صرف اور صرف 4 میچز جیتنے میں کامیاب رہا۔ کینگروز نے گریش شرٹس کو 26 دفعہ مات دی جبکہ 7 ٹیسٹ ڈرا رہے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں آخری ٹیسٹ میچ آج سے 28 سال قبل 1995 میں جیتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں