جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حارث رؤف نے وسیم اکرم کے سوال پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ پر وسیم اکرم کے سوال کا جواب دے دیا۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے حارث رؤف سے سوال کیا کہ آپ کو اہم میچ میں دنیا کی سب سے مضبوط ٹیم کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کرکے کیسا لگا، آپ کا ردھم بھی اچھا تھا؟

فاسٹ بولر نے کہا کہ آسٹریلیا میں کافی میچز کھیلے ہیں، کوشش تھی کہ ٹیم کو بریک تھرو دلواؤں۔

- Advertisement -

حارث رؤف نے کہا کہ الحمدللہ وکٹیں مل رہی تھیں کوشش یہ تھی کہ ہارڈ لین پر آسٹریلوی بیٹرز کو ٹارگٹ کروں، آخر میں انہوں نے وسیم اکرم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔

حارث رؤف کو میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

فاسٹ بولر نے جوش انگلس کو 18 رنز پر کپتان محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا تھا، مارنوس لبوشین بھی 6 رنز پر حارث کا نشانہ بنے تھے۔

ایرون ہارڈی، گلین میکسویل اور کپتان پیٹ کمنز کو بھی حارث رؤف نے پویلین کا راستہ دکھایا تھا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں