ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

ویڈیو: ابرار احمد کی بولنگ نے علیم ڈار کو بھی چکرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد نے امپائر علیم ڈار کو بھی چکرا دیا۔

ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد آتے ہی چھا گئے انہوں نے پہلی اننگز میں 7 انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

- Advertisement -

ابرار احمد کی گھومتی گیندیں جہاں انگلش بیٹرز کو پریشان کرتی رہیں وہیں لیجنڈری امپائر علیم ڈار بھی دو مرتبہ دھوکا کھاگئے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ نہ دے سکے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیم ڈار کی جانب سے ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے پر کپتان بابر اعظم نے ریویو لیا تو تھرڈ امپائر نے اسے آؤٹ قرار دیا۔

 واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ قومی ٹیم نے کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 بنالیے ہیں۔

امام الحق بغیر کوئی رن بنائے اینڈرسن کا نشانہ بنے جبکہ عبداللہ شفیق 14 رنز بناسکے، کپتان بابر اعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور جیک لیچ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں