بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

انگلینڈ کیخلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کی میچ سے قبل دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ اسٹیڈیم میں ’بوتل فلپنگ چیلنج‘ پورا کررہے ہیں۔

بوتل فلپنگ چیلنج مکمل کرنے کے بعد بابر اعظم کو خوشی کے عالم میں بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں حارث رؤف اور  شاداب خان کو بھی بوتل کی پوزیشن فوراً سے بیٹھنے پر خوشی کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔

مذکورہ ویڈیو قومی کھلاڑیوں کی پریکٹس سیشن کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج شام 7 بجے شروع ہوگا انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں