اشتہار

’قومی ٹیم دوستیاں یاریاں چل رہی ہیں‘ شائقین پھٹ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ بھی پھٹ پڑے۔

کراچی میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ پاکستان کو وائٹ واش کرنے کے لئے انگلش ٹیم مزید 55 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔

تیسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 بنالئے، بین ڈکٹ 50 اور کپتان بین اسٹوک 10 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، پاکستان نے مہمان ٹیم کو 167 رنز کا ہدف دیا تھا۔

- Advertisement -

قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 216 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، کپتان بابراعظم اور سعود شکیل کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بیٹرز خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا، سعود شکیل نے 54 رنز کی اننگ کھیلی۔

شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم کی ہوم سیریز میں مایوس کن کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ ’قومی ٹیم میں دوستیاں یاریاں چل رہی ہیں، پوری سیریز میں سرفراز احمد کو ایک بھی موقع نہ دینا افسوسناک ہے۔‘

شائقین کرکٹ نے لکھا کہ ’کپتان بابر اعظم ہر انٹرویو میں سب اچھا ہے کا راگ الاپتے ہیں لیکن ٹیم مسلسل ہارتی جارہی ہے اور ٹیم کا گراف بھی ٹیسٹ کرکٹ میں گرتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز میں شامل آل راؤندر فہیم اشرف، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں