کراچی ٹیسٹ میں نصف سنچری اسکور کرنے والے قومی بیٹر سعود شکیل کا کہنا ہے کہ ہم خود غرض نہیں ہیں لیکن غلطیاں ہم سے ہورہی ہیں۔
کراچی ٹیسٹ جیتنے اور پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کرنے کے لئے مزید 55 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔
تیسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 بنالئے، بین ڈکٹ 50 اور کپتان بین اسٹوک 10 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، پاکستان نے مہمان ٹیم کو 167 رنز کا ہدف دیا تھا۔
Stumps on Day 3 🏏#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/SrSOj0IzVl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 19, 2022
قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 216 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، کپتان بابراعظم اور سعود شکیل کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بیٹرز خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا، سعود شکیل نے 54 رنز کی اننگ کھیلی۔
Fourth Test half-century of the series 👏
The consistent @saudshak ✨#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/JAfTg1Uwaf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 19, 2022
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی بیٹر سعود شکیل نے کہا کہ ’مجھے بھی اندازہ ہے کہ میں 50 کو 100 رنز نہیں کرپارہا ہوں، ہم نہیں چاہتے کہ 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوں، ہم خود غرض نہیں ہیں لیکن ہم سے غلطیاں ہورہی ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
Saud Shakeel's press conference in Karachi.#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/0EbNpRbRGP
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 19, 2022
مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے مزید کہا کہ ہم اپنی غلطیوں کی وجہ سے میچ میں پیچھے ہیں جبکہ انگلش ٹیم کا کھیلنے کا اپنا طریقہ ہے انہیں اس میں کامیابی بھی مل رہی ہے۔