ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنالیے۔
ملتان میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنالیے، سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود رہے۔
View this post on Instagram
کپتان شان مسعود نے 151 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق نے بھی 102 رنز بنائے، شان اور عبداللہ نے دوسری وکٹ پر 253 رنز کی شراکت قائم کی۔
View this post on Instagram
بابر اعظم 30 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
انگلینڈ کی جانب سے گس اٹکنسن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کرس ووکس اور جیک لیچ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ ٹیم کو اپنے ریگولر کپتان اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی خدمات حاصل نہیں۔ وہ انجری کے باعث پہلا میچ نہیں کھیل رہے۔ ان کی جگہ نوجوان بلے باز اولی پوپ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
ٹیم پاکستان:
شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد
ٹیم انگلینڈ:
اولی پوپ (کپتان)، زک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جمی اسمتھ، کرس ووکس، بریڈن کرس، گس آٹکنسن، جیک لیچ، شعیب بشیر۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے
اس سیریز سے قبل پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب کہ انگلینڈ کی ٹیم نے گزشتہ سیریز میں اپنی سر زمین پر پاکستانی ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔
پاکستان نے اپنی سر زمین پر گزشتہ ساڑھے تین سال میں 11 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں لیکن ایک میچ بھی نہیں جیت سکی ہے۔
سیریز کے تینوں میچ اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تھی۔