ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی اور جیت کے لیے انگلینڈ کی 8 وکٹیں درکار ہیں۔
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا جواب میں مہمان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنالیے ہیں۔
View this post on Instagram
زیک کرولی تین ، بین ڈکٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
انگلینڈ کی دو وکٹیں 11 رنز پر گریں، ساجد خان اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
اس سے قبل قومی ٹیم دوسری اننگز میں 221 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی تھی، سلمان علی آغا نے دباؤ میں شاندار نصف سنچری اسکور کی اور ساجد خان کے ساتھ نویں وکٹ پر 65 رنز جوڑے۔
سعود شکیل 31، کامران غلام 26، محمد رضوان 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
صائم ایوب 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان شان مسعود نے 11 اور عبداللہ شفیق نے 4 رنز بنائے۔
View this post on Instagram
انگلش اسپنر شعیب بشیر نے چار وکٹیں حاصل کیں، جیک لیچ نے بھی تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 291 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس کے باعث پاکستان کو 75 رنز کی برتری ملی تھی، تیسرے روز مجموعی طور پر 16 وکٹیں گریں، اسپنرز نے 13 وکٹیں حاصل کیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-0 کی برتری حاصل ہے دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔