جمعہ, اکتوبر 25, 2024
اشتہار

زخم پر ٹانکے بھی لگے تو کل آکر کھیلوں گا، ساجد خان

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آف اسپنر ساجد خان کا کہنا ہے کہ زخم پر ٹانکے بھی لگے تو کل آکر کھیلوں گا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کو کامیابی دلوانے کے لیے آف اسپنر ساجد خان پرجوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کل اگر جو روٹ کی وکٹ جلد مل گئی تو پاکستان میچ جیت سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریحان احمد اور شعیب ببشیر اردو سمجھتے ہیں، دونوں کو دھوکا دینے کے لیے کہتے رہے سنگل کریں گے لیکن جیسے ہی گیند ملتی تو بڑے شاٹ لگائے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا، انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنالیے ہیں جبکہ انہیں پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 53 رنز درکار ہیں۔

جو روٹ 5 اور ہیری بروک ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

اوپنر زیک کرولی دو رنز بنا کر نعمان علی کا نشانہ بنے، بین ڈکٹ 12 رنز بنا کر ساجد خان کو وکٹ دے بیٹھے، اولی پوپ کو بھی ایک رن پر نعمان علی نے چلتا کیا۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے دو اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل قومی ٹیم پہلی اننگز میں 344 رن بنا کر آؤٹ ہوئی، پاکستان نے پہلی اننگز میں 77 رنز کی برتری حاصل کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں