جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

’گھبرائے نہیں تو ٹیسٹ میچ جیت جائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے کہا کہ گھبرائے نہیں تو ٹیسٹ میچ جیت جائیں گے۔

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ انگلینڈ اٹیک بھی کرے تو تحمل سے کام لینا ہوگا، پاکستان میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پچ پر اسپنرز کو مدد مل رہی ہے، صورتحال جو بھی ہو بس دباؤ میں نہیں آنا ہے۔

- Advertisement -

سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے تیز رنز بناؤں۔

اسپنر نعمان علی نے کہا کہ کوشش کریں گے پچ کو مزید استعمال کرے، کوشش کریں گے انگلینڈ کو کل جلد آؤٹ کریں، میری کوشش ہوتی ہے کہ اچھا پرفارم کروں۔

پچ سے متعلق نعمان علی نے کہا کہ اس پچ پر انگلینڈ کو بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

یہ پڑھیں: ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط، جیت کے لیے 8 وکٹیں درکار

واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی اور جیت کے لیے انگلینڈ کی 8 وکٹیں درکار ہیں۔

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا جواب میں مہمان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنالیے ہیں۔

زیک کرولی تین ، بین ڈکٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کی دو وکٹیں 11 رنز پر گریں، ساجد خان اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل قومی ٹیم دوسری اننگز میں 221 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی تھی، سلمان علی آغا نے دباؤ میں شاندار نصف سنچری اسکور کی اور ساجد خان کے ساتھ نویں وکٹ پر 65 رنز جوڑے۔

سعود شکیل 31، کامران غلام 26، محمد رضوان 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔صائم ایوب 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان شان مسعود نے 11 اور عبداللہ شفیق نے 4 رنز بنائے۔

انگلش اسپنر شعیب بشیر نے چار وکٹیں حاصل کیں، جیک لیچ نے بھی تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں