تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

’دو گیندوں پر دو وکٹیں‘ دھانی کی ویڈیو دیکھیں

کراچی: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کرلیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا انگلش ٹیم کی دو وکٹیں 42 رنز پر گری جب شاہنواز دہانی نے ملان اور ایلکس ہیلز کو کلین بولڈ کیا۔

الیکس ہیلز 26 رنز بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملان بغیر کوئی رن بنائے دھانی کا نشانہ بن گئے۔

شاہنواز دھانی نے دو اوورز میں 14 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ پہلے ٹی 20 میں بھی انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے اور 11.3 اوورز میں 95 رنز پر ان کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔

انگلینڈ کی تیسری وکٹ 95 رنز پر گری جب حارث رؤف نے فل سالٹ کو 30 رنز پر بولڈ کیا۔

Comments

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں