جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ثقلین مشتاق مڈل آرڈر کی ناکامی کے سوال پر بھڑک اٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق مڈل آرڈر کی ناکامی کے سوال پر بھڑک اٹھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز انگلش ٹیم سے تیسرے ٹی 20 میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق میڈیا سے گفتگو کرنے آئے جب ان سے صحافی نے مڈل آرڈر کی ناکامی کا سوال کیا تو وہ غصے میں آگئے اور نرالی منطق پیش کرنے لگے۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ کھیل میں ہارجیت بھی سردی گرمی، زندگی، موت جیسا قدرت کا نظام ہے۔

- Advertisement -

ہیڈ کوچ نے خوشدل اور افتخار کے سوال پر کہا کہ آپ پاکستان کو سپورٹ نہیں کررہے ہیں آپ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ نہیں دیکھی ہوگی۔

ثقلین مشتاق نیوز کانفرنس میں مڈل آرڈر کا دفاع کرتے ہوئے عجیب و غریب مثالیں بھی پیش کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ مڈل آرڈر پر مسلسل بات کر کے ہمارے  ذہن کو متاثر کر رہے ہیں،بار بارمڈل آرڈر پر بات کر کے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جا رہا ہے،

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کل ہم جیتے آج وہ،جس روز جس کے پلان چلیں گے وہ کامیاب ہوگا۔ْ

واضح رہے کہ گزشتہ روز7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو با آسانی 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ کے 222 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکے شان مسعود نے شاندار نصف سنچری اسکور کی ان کے علاوہ کوئی بیٹر خاطرہ خواہ کارکردگی نہ دیکھا سکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں