جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

’تو میرا میچ ونر ہے‘ نواز کیلیے پوری ٹیم نے تالیاں بجا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

کپتان بابراعظم نے آل راؤنڈر محمد نواز پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے جب کہ پوری ٹیم نے تالیاں بجا کر داد دی۔

بھارت سے اعصاب شکن مقابلے کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو کپتان نے سراہا اور انہیں پرُاعتماد رہتے ہوئے مثبت انداز میں آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔

کپتان نے کہا کہ ہم کسی ایک کی وجہ سے نہیں ہارے بلکہ ہم سب ہارے ہیں کوئی کسی کو اس بارے میں الزام نہ دے ہم سب نے ایک ٹیم بن کر رہنا ہے اور جو غلطیاں ہوئی ہیں اس پر قابو پانا ہے۔

- Advertisement -

محمد نواز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی مسئلہ نہیں ’تو میرا میچ ونر ہے‘ نواز سر گرانا نہیں ہے پہلے بھی میچ جتوائے ہیں آگے بھی کامیابی دلواوگے۔

کپتان کے بھرپور اعتماد اور حوصلہ افزائی پر ڈریسنگ روم تالیوں سے گونج اٹھا، کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر نواز کو داد دی۔

بابراعظم نے کھلاڑیوں کو آج کی شکست یہیں بھلا کر آگے بڑھنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں نئے سرے سے شروع کرنا ہے ہم بہت اچھا کھیلے ہیں اسے آگے لے کر جانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں