جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عبداللہ شفیق کی سنچری، گال ٹیسٹ میں پاکستان جیت کی جانب گامزن

اشتہار

حیرت انگیز

گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہوگئی، عبداللہ شفیق نے شاندار سنچری اسکور کی۔

تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنالیے جبکہ قومی ٹیم کو جیت کے لیے مزید 120 رنز درکار ہیں۔

اوپننگ بیٹسمین عبداللہ شفیق 112 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم نے دوسری اننگز میں 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

- Advertisement -

بابر اعظم اور عبداللہ شفیق کے درمیان 101 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

اوپنر امام الحق نے 35 رنز اسکور کیے جبکہ سینئر بیٹسمین اظہر علی ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے پراباتھ جے سوریا نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ دوسری اننگز میں سری لنکن ٹیم 337 رنز بنا کر آوٹ ہوئی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں