پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پاکستان مضبوط ٹیم ہے، ولیمسن، بولرز نے کیویز کو محدود کیا، بابر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی، نسیم شاہ کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 کٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف 48.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

- Advertisement -

کپتان بابر اعظم نے 66 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، فخر زمان 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 77 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

میچ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ’بولرز نے نئی گیند سے اچھی بولنگ کرکے کیویز کو محدود کیا ہماری کوشش یہی تھی کہ لمبی شراکت بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں جس کھلاڑی کو موقع مل رہا ہے وہ پرفارم کررہا ہے۔

دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے ہترین کرکٹ کھیلی، بڑی شراکت نہ بنانے کی وجہ سے اسکور نہیں کرپائے۔

ولیمسن نے کہا کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے مقابلہ کرنا آسان نہیں ہم آج کے میچ سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے لگاتار 9 ایک روزہ میچز میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور کیوی ٹیم کو کلین سویپ کرکے پاکستان رینکنگ میں ٹاپ پر آسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں