تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بابر اعظم نے سیریز میں شکست کے بعد کیا کہا؟

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ گلین فلپس کی اننگ نے میچ کو تبدیل کردیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی، کیوی ٹیم نے پاکستان کو 47 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دی ہے، ڈیون کونوے کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان کی جانب دیا گیا 282 رنز کا ہدف کیوی ٹیم نے 49ویں اوور میں پورا کرلیا۔ گلین فلپس نے 37 گیندوں پر 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے چار چھکے اور چار چوکے لگائے۔

کپتان کین ولیمسن 53 اور ڈیون کانوے نے 52 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ’گلین فلپس نے میچ کو یکطرفہ کردیا، ہماری چالیس اوور کے بعد وکٹیں گریں۔

انہوں نے کہا کہ امید کررہے تھے کہ آج موسم کی وجہ سے  ٹرن ملے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا، فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی اور محمد رضوان نےبھی  77 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’اچھا میچ ہوا جو غلطیاں ہوئی ہیں اس پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں