پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

نسیم شاہ نے آسٹریلوی فاسٹ بولر کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نوجوان اسپیڈ اسٹار نسیم شاہ نے ون ڈے کیریئر کا شاندار آغاز کرتے ہوئے آسٹریلوی بولر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ  ابتدائی پانچ ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں، انہوں نے دوسرے ون ڈے میچ میں تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

- Advertisement -

انہوں نے پانچ ایک روزہ میچز میں 18 وکٹوں کے ساتھ آسٹریلوی فاسٹ بولر ریان ہیرس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرا ون ڈے میچ میں کراچی میں جاری ہے، کیوی ٹیم نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 261 رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیوڈ کونوے نے شاندار سنچری اسکور کی، کپتان کین ولیمسن نے بھی 83 رنز کی ذمہ دار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے تین جبکہ اسامہ میر اور حارث نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے 15 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 53 رنز بنالیے ہیں، فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے ساؤتھی کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ امام الحق 6 رنز بنا کر فرگیوسن کا نشانہ بنے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں