جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

’میرے دور میں پاکستان ٹیسٹ اور ٹی 20 میں نمبر ون تھا اب ون ڈے میں بھی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان ٹیم کے ون ڈے میں نمبر ون بننے پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میرے پچھلے دور میں پاکستان ٹیم ٹیسٹ اور ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر آئی تھی اب ون ڈے میں بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ کپتان بابر اعظم، پوری ٹیم اور کوچنگ اسٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان ٹیم پر فخر ہے اور اس کے لیے نیک تمنائیں ہیں، امید ہے ٹریننگ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں کام آئے گی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ عالمی رینکنگ تبدیل ہوتی رہتی ہے جو خوشی ملے اسے منایا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے چوتھے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 102 رنز سے شکست دے کر ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

نمبر ون بننے پر بابراعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سپورٹ اور لگن نےٹیم کو نمبرون بنایا ہے آج وکٹ کافی بہتر تھی، مختلف شراکتیں بنیں جس کی وجہ سےبڑا ٹوٹل بنا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں ہماری مستقبل پر نظر ہے جس کھلاڑی کو موقع دیا اس نے پرفارم کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں