بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

سعود شکیل نے پسندیدہ کھلاڑی کا نام بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 124 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے بیٹر سعود شکیل نے اپنے آئیڈیل کھلاڑی کا نام بتادیا ہے۔

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز بنالیے ہیں جبکہ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 42 رنز درکار ہیں، سعود شکیل 124 اور ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

قومی ٹیم کے اوپنر سعود شکیل نے 124 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس 17 چوکے شامل ہیں، اوپنر بیٹر امام الحق نے 83 رنز بنائے جبکہ سرفراز احمد نے 78 رنز بنا کر اسٹمپ ہوئے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے کہا کہ میرے آئیڈیل کھلاڑی سری لنکا کے کمار سنگاکارا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’نیشنل اسٹیڈیم میں ہی پہلی فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی تھی انٹرنیشنل میچ میں سنچری بنانے کا خواب بھی پورا ہوگیا۔

ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ’سیفی بھائی کے ساتھ کم عمری سے کھیلتا آرہا ہوں انہوں نے بہت حوصلہ بڑھایا۔‘

سعود شکیل کا کہنا تھا کہ ’سوئپ شاٹ اسی وقت کھیلتا ہوں جب زائد رنز بن نہ رہے ہوں، اس طرز کا شاٹ کھیلتے ہوئے انگلینڈ سیریز میں آؤٹ ہوگیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ہر دن سیکھنے کو ہی ملتا ہے، مخالف ٹیم کے پلان کو سمجھ کر کھیلا ہوں اگلے میچز کے لیے مزید اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں