تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’ایک ہی ہدف ہے ٹورنامنٹ جیتیں‘

ایشیا کپ کے فائنل معرکے سے قبل کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم ٹرافی جیتنے سے ایک قدم دور ہیں ہر کپتان اور ٹیم کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ٹرافی جیتے۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ فائنل میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔

بابر اعظم نے  کہا کہ جب ہم ٹیم بنانے کے مرحلے میں ہوتے ہیں تو مختلف کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا اچھا ہوتا ہے بحثیت کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم یہ میرے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے اس سے مستقبل کیلئے کامیابیوں کا راستہ بنانے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحثیت ٹیم اس وقت ہمارا ایک ہی ہدف ہے کہ ہم فائنل میں اچھا پرفارم کریں اور ٹورنامنٹ جیتیں، ایشیا کپ میں ہمارے میچز بڑے شاندار  رہے ہیں، ایشیا کپ میں ہم نے بڑے ٹف میچز کھیلے ہیں۔

بابر نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پلیئرز نے بڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے مختلف کھلاڑیوں نے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹاس اب تک اہم رہا، دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں جیت رہی ہیں، دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے کیوں کہ وکٹ اس وقت بہتر ہوتا ہے۔

مداحوں کے نام پیغام میں بابر نے کہا کہ کبھی پرفارمنس اچھی ہوتی ہےکبھی نہیں، فینز  وہی ہوتے ہیں جو ہروقت ٹیم کو سپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

Comments

- Advertisement -