اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

ویڈیو: بابر اعظم نے میچ کے دوران محمد عامر کا کونسا مشورہ نہیں مانا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور امریکا کے میچ کے دوران کپتان بابر اعظم نے محمد عامر کا مشورہ نہیں مانا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 11ویں میچ میں سپر اوور میں امریکا نے پاکستان کو 5 رنز سے شکست دی۔ 19 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 13 رنز بناسکی۔

پاکستان کی اپ سیٹ شکست پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کھلاڑیوں کی دلچسپ میمز بنا کا بھڑاس نکالی جارہی ہے۔

- Advertisement -

تاہم ایک صارف نے میچ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’15ویں اوور کے بعد محمد عامر چاہتے تھے کہ اگلا اوور فاسٹ بولر سے ہی کروایا جائے، محمد عامر نے کہا کہ ایرون جونز اسپن بہتر کھیلتا ہے لیکن بابر اعطم نے ان کا مشورہ نہیں مانا اور شاداب سے اوور کروا دیا۔

ایک اور صارف نے بابر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیشہ بابر اعظم کے فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کو قیمت چکانی پڑتی ہے۔

تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ اس موقعے پر شاداب کو ایک اوور دینا نہایت بُرا فیصلہ تھا۔ صارف نے مزید کہا کہ میں حیران تھا کہ شاداب کے 11 رنز کے بعد ہم نے میچ بہت پیچھے چھوڑ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تصور کریں کہ آپ کی ٹیم میں 1 اسپنر ہے اور اسے بھی چھپانا پڑ رہا ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ محمد عامر بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے، شاداب خان کو اوور دینا سنگین غلطی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں