اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

’پانچ دن کے میچ پر تنقید ہوتی تھی تین دن میں جیت نصیب ہوتی ہے تو بہتر ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی کا کہنا ہے کہ پانچ دن کے میچ پر تنقید ہوتی تھی اگر تین دن میں جیت نصیب ہوتی ہے تو وہ بہتر ہے۔

ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر اسپنر نعمان علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے اتنا بڑا اعزاز دیا ہے، کوشش ہوگی ویسٹ انڈیز کو دوسری اننگز میں بھی جلد آؤٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ تھوڑی سی غلطیاں ہوئیں، اضافی رنز دے دیے، کوشش کریں گے کل یہ غلطیاں نہ ہوں، اس طرح کی کنڈیشن میں ہم پچھلے تین میچز جیتے ہیں۔

- Advertisement -

نعمان علی نے کہا کہ ابھی ایک اننگز باقی ہے کوشش کریں گے کہ یہ میچ جیتیں، جب پانچ دن کے میچ ہوتے تھے تب بھی تنقید ہوتی تھی اگر تین دن میں آپ کو جیت نصیب ہوتی ہے تو وہ بہتر ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے، ملتان ٹیسٹ کے پہلے ہی روز 20 وکٹیں گر گئیں، قومی ٹیم نے 154 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری بھی حاصل کرلی۔

میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ 22 رنز پر گری، محمد ہریرہ 9 رنز بنا کر کیمر روچ کا شکار بنے جبکہ بابر اعظم صرف ایک رنر بنا کر بولڈ ہو گئے تھے، پہلی اننگز میں محمد رضوان 49 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

اس کے علاوہ ملتان ٹیسٹ میں سعود شکیل 32، کامران غلام 16، کپتان شان مسعود نے 15 رنز بنائے اس کے علاوہ سلمان آغا نے 9 رنز بنائے، مہمان ٹیم کی جانب سے جومیل واریکن 4 وکٹیں لیکر ویسٹ انڈیز کے نمایا ں بولر رہے۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز بھی نعمان علی کی شاندار بولنگ کی بدولت 163 رنز تک محدود رہی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلی اننگ میں مجموعی طور پر41.1 اوورز بیٹنگ کی۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی 6، ساجد خان 2 جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں