پاکستان کے ابھرتے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی کو اپنے خوابوں کی تعبیر مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر کا قومی ٹیم کی جانب سے ون ڈے میچز میں ڈبیبو کرنے کا خواب بالاآخر پورا ہوا، گذشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیل گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شاہنواز ڈاہانی کو ون ڈے کیپ مل گئی۔
شاہنواز ڈاہانی اس سیریز میں محمد حارث کے بعد ڈیبیو کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بنے، محمد حارث کی طرح شاہنواز ڈاہانی بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دریافت ہیں۔ جنہوں نے ملتان سلطانز کی طرف سے عمدہ کارکردگی دکھا کر پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔
https://twitter.com/SaifSamejo/status/1536230762411741184?s=20&t=RiFRi5wYHwGD-xvu8eQ75Q
ابھرتے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے اس سے قبل صرف دو ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے صرف دو وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ پی ایس ایل میں ڈاہانی 22 میچز کھیل کر 37 وکٹیں لے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ
شاہنواز دہانی اپنے منفرد جشن کے باعث کافی مقبول ہیں، وکٹ لینے کے بعد تماشائیوں کے پاس بھاگ کر جانا ہو یہ اپنے ساتھی کھلاڑی کارلوس بریتھ ویٹ کے ساتھ ڈانس ہو، ڈاہانی مداحوں کو محظوظ کرنا خوب جانتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل
شاہنواز ڈاہانی کے ڈیبیو کرنے پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے،محمد عرفان کہتے ہیں ’امید کرتے ہیں یہ اچھا کریں گے کیونکہ یہ اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔‘
سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر خان نے بھی انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’شاہنواز کو ون ڈے میں ڈیبیو کرنے پر بہت مبارک باد ہو۔ اللہ انھیں مزید کامیابیاں دے۔‘
ایک صارف نے کہا کہ ’بالآخر ٹاپ گن مین فیلڈ میں۔