دبئی: آئی سی سی نے ورلڈ الیون کے دورہ ٔ پاکستان کے لیے کھلاڑیوں سے رابطےجاری ہیں‘ نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑیوں سے رابطہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ لاہور میں ہونے والے پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون میچز کے لیے عالمی کھلاڑیوں سے رابطہ کیے جارہے ہیں ‘ گرانٹ ایلیٹ نے اپنی دستیابی ظاہر کردی۔
نیوزی لینڈ کے میڈیا ذرائع کے مطابق جمی نیشم‘ گرانٹ ایلٹ اور ویٹوری سے اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا ہے ‘ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس دورے کے لیے جمی نیشم کو ایک لاکھ ڈالر کی پیشکش کی گئی ہے۔
ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، پی سی بی نے شیڈول ترتیب دے دیا
پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون کی سہہ روزہ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت کو 7 تا 15 ستمبر کے درمیان میچز کے انعقاد کی تجویز دیتے ہوئے پنجاب انتظامیہ کو دو شیڈول بھیج دیے ہیں، پہلے شیڈول میں 11 تا 14 یا 12 تا 15 میچز کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ورلڈ الیون میں دنیا بھر کی مختلف کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپتل، کورے اینڈرسن، ڈینئیل ویٹوری، ٹرینٹ بولٹ، آسٹریلیا کے اسٹینو، اسمتھ، مچل اسٹارک، گلین میکسویل، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلئیرز، مورن مورکل اور سری لنکن وکٹ کیپر کمار سنگاکارا ٹیم میں شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کا پاکستان آنا بہت اچھی خبر ہے‘ نوجوان کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ پر کھیل کر اعتماد ملے گا۔
پی سی بی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد میچز کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اور ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پر ٹی ٹوئنٹی میچز کا انعقاد بھی ملتوی کردیا جائے گا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔