بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

شاداب نے ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا۔

ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے 30.5 اوورز میں محمد نواز کی گیند پر بروکس کا شاندار کیچ پکڑ کو کمنٹیٹر سمیت سب کو داد دینے پر مجبور کردیا۔

ویسٹ انڈیز بلے باز 70 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نواز کی گیند پر لیگ سائیڈ پر بڑی ہٹ لگانے گئے لیکن بلے پر ایج لگی اور کیچ شاداب خان کی جانب چلا گیا جو شارٹ تھرڈ مین پر کھڑے تھے۔

شاداب خان نے کیچ پکڑنے کے لیے دائیو لگائی اور ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر بروکس کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

واضح رہے کہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے 35.4 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 194 رنز بنالیے ہیں، بابر اعظم 84 اور رضوان 22 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں