اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

اسرائیلی مظالم کے خلاف ہزاروں فلسطینی امریکہ کی سڑکوں پر نکل آئے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک / شکاگو : امریکا میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ہزاروں فلسطینی سڑکوں پرنکل آئے۔ مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

نیویارک میں نکالی جانے والی ریلی میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل پر شدید غم وغصے کا اظہارکیا۔

ریلی میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے یہودیوں کے ایک گروپ نے بھی شرکت کی اور اسرائیلی وزیراعظم کی فلسطین میں پرتشدد پالیسی کی بھرپور مخالفت کی۔

شکاگو میں سیکڑوں فلسطینی مظاہرین نے ریلی نکالی۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پراسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

واضح رپے کہ مقبوضہ فلسطین میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم کا سلسلہ تاحال نہیں رکا، گزشتہ روز یروشلم اور مقبوضہ مشرقی کنارے میں مختلف واقعات کے دوران اسرائیلی فورسز نے چار فلسطینیوں کوشہید کردیا۔

بیت اللحم،غزہ اور مشرقی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں