جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

عیدالفطر: لاکھوں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ کے سامنے نماز کی ادائیگی

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیلی فوج کے مقبوضہ بیت المقدس کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لینے کے باوجود لاکھوں فلسطینیوں نے نماز عیدالفطر مسجد اقصیٰ میں ادا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی قائم کردہ بے جا رکاوٹوں کے باوجود لاکھوں فلسطینی نماز عیدالفطر کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ کی طرف اُمڈ آئے اور نماز ادا کی۔

نماز عیدالفطر کی ادائیگی کے لیے ناصرف بیت المقدس کے مضافات بلکہ مغربی اردن اور کئی دہائیوں سے اسرائیلی قبضے میں جانے والے مقبوضہ علاقوں سے لاکھوں کی تعداد میں مسلمان مسجد اقصیٰ میں عید الفطر کی ادائیگی کے لیے کھنچے چلے آئے۔

مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے لاتعداد فلسطینی مسلمانوں نے اسرائیلی رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شہر کی گلی کوچوں میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔

نمازعیدالفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام نے خطبہ میں کہا کہ مسجد اقصیٰ میں داخلے کے خلاف فلسطینیوں پر عائد کردہ اسرائیلی پابندیاں ایک شرمناک فعل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ان کے مذہبی اجتماعات سے دور رکھنے کی سازش کی جارہی ہے، امام مسجد اقصیٰ نے اپنے خطبے میں اسرائیل کی طرف سے غزہ کے محاصرے اور صبروتحمل کے موضوعات سمیت عید کی روایات پر بات کی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں