بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

’فلسطینی مجاہدوں نے اسرائیل میں گھس کر مزاحمت کی داستان رقم کی‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ قبلہ اول کے محافظوں نے اسرائیل میں گھس کر عظیم مزاحمت کی داستان رقم کی ہم سوئی ہوئی امت کو جگانے والوں کو زبردست مزاحمت پر سلام پیش کرتے ہیں مجاہدین نے قابضوں اور ظالموں کو یہ سبق پڑھا دیا ہے کہ زبردستی قبضہ کسی صورت جاری نہیں رہ سکتا۔

کراچی میں گورنرہاوس کے باہر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام بجلی ، پیٹرول قیمتوں اور مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں سیاسی پارٹیوں میں کوئی بھی عوام کے لیے اٹھنے کو تیار نہیں ہے تمام پارٹیاں آپس میں سر جوڑے بیٹھی ہوئی ہیں کہ اگلی باری کس کو دینی چاہیئے ۔

حافظ نعیم نے کہا کہ چترال کے پہاڑوں سے لے کر کراچی کے سمندر تک امیر جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر احتجاج جاری ہے پرُامن اور پیہم مزاحمت ہی مسائل کے حل کا راستہ نکال سکتی ہے حماس کے مجاہدین نے بتادیا کہ سیاسی مزاحمت اور بندوق کے ذریعے سے بھی مزاحمت کی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک پر 76 سال سے آمروں اور ڈکٹیروں اور نام نہاد جمہوری صورت پر حکمران طبقہ مسلط ہے مراعات طبقہ وہ ہے جو امریکہ کی پشت پناہی اور ان کی خوشنودی کے ذریعے ہم پر حکمرانی کرتے ہیں یہ وہی حکمران ہیں جو ہمیں آئی ایم ایف کے سبق پڑھاتے ہیں اور خود عیاشیاں کرتے ہیں ہم ان حکمرانوں کے خلاف پر امن مزاحمت کریں گے جنہوں نے عوام کی زندگی مشکل کردی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر تنخواہ دار لوگوں پر ٹیکس لگایا جاتا ہے لیکن جاگیرداروں اور وڈٰیروں پر ٹیکس نہیں لگایا جاتا، جاگیردار اور وڈیرے سندھیوں اور ہاریوں کا گلہ دبا کر اسمبلیوں میں آتے ہیں ورلڈ بینک کا نظام نہیں چلے گا اور آئی ایم کی غلامی نہیں چلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں