اشتہار

فیفا رینکنگ میں فلسطینی ٹیم نے اسرائیل کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

زیورخ: فیفا کی ورلڈ رینکنگ میں فلسطین کی فٹبال ٹیم نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار عالمی درجہ بندی میں اسرائیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کی فٹبال ٹیم فیفا عالمی رینکنگ میں 84 ویں سے 82 ویں پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ اسرائیل کی ٹیم 16 درجے تنزلی کے بعد 82 ویں پوزیشن سے 98 ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی فٹبال ایسوی ایشن کے سربراہ جبرائیل رجب نے ٹیم کی 82 ویں نمبر تک ترقی کو ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ گزشتہ روز فیفا کی جانب سے جاری کی جانے والی عالمی رینکنگ کے تحت ابتدائی پانچ پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جہاں جرمنی پہلے، برازیل دوسرے، پرتگال تیسرے، ارجنٹائن چوتھے اور بیلجیئم پانچویں نمبر پر برقرار ہیں۔

فیفا رینکنگ میں اسپین کی ٹیم چھٹے نمبر پر آگئی اور پولینڈ کی ٹیم تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئی تاہم سوئٹزرلینڈ نے 3 درجے ترقی کے ساتھ آٹھویں پوزیشن سنبھالی لی۔

فرانس کی ٹیم رینکنگ میں تنزلی کے بعد نویں نمبر پر جبکہ چلی کی ٹیم دسویں نمبر پرچلے گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فٹبال ایسوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم فلسیطینی فٹبال ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں، ہم ان کے ساتھ کسی بھی وقت دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ فیفا کی جانب سے فلسطینی فٹبال ٹیم کو 1998 میں تسلیم کیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں