منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

غزہ سے 7 فلسطینی طلبہ تعلیم مکمل کرنے کے لیے کراچی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: غزہ میں اسرائیلی بمباریوں کی وجہ سے تعلیمی ادارے تباہ ہونے کے سبب 7 فلسطینی طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ سے سات فلسطینی طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے شہر قائد پہنچ گئے ہیں، فلسطینی طلبہ مختلف تعلیمی اداروں میں اپنی تعلیم مکمل کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی طلبہ کا مزید ایک گروپ آئندہ ایک دو روز میں کراچی پہنچے گا، فلاحی تنظیم کی جانب سے فلسطینی طلبہ کے تمام اخراجات کا انتظام کیا گیا ہے۔


غزہ پر حکومت کرنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتے، حماس


واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے تاریخ کی بدترین بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے، اور لاکھوں فلسطینی در بہ در ہو چکے ہیں، صہیونی فورسز نے تمام تعلیمی اداروں کو بھی تباہ کر دیا ہے، جس کے سبب فلسطینیوں کے لیے تعلیم کا حصول ایک مسئلہ بن گیا ہے۔

غزہ کے فلسطینی اب مختلف ممالک میں جا کر اپنی تعلیم مکمل کرنے پر مجبور ہیں، پاکستان بھی ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں فلسطینی طلبہ تعلیم کے لیے آ رہے ہیں، گزشتہ برس اکتوبر میں غزہ کے 27 فلسطینی طلبہ کا پہلا گروپ قاہرہ سے پاکستان پہنچا تھا۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) 100 سے زیادہ فلسطینی طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں