فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیل پر 1.8 بلین ڈالر کی ٹیکس آمدن روکنے کا الزام لگایا ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل، جو فلسطینیوں کے درآمدی ٹیکس کی وصولی اور فلسطینی اتھارٹی (PA) کو ماہانہ منتقلی کا ذمہ دار ہے اس بت تقریباً 1.8 بلین ڈالر ٹیکس کی آمدنی روک لی ہے۔
ایک بیان میں، وزارت نے اسرائیل کی جانب سے فنڈز روکنے کو "نوآبادیاتی، نسل پرستانہ سیاسی اسکیموں، نسل کشی، نقل مکانی اور الحاق کی وسیع حکمت عملی کا حصہ” قرار دیا۔
اسرائیل نے بارہا فلسطینی مالیات پر اپنا کنٹرول PA پر دباؤ ڈالنے یا سزا دینے کے لیے استعمال کیا ہے۔
مثال کے طور پر، جنوری 2023 میں، اسرائیل کی حکومت نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے اسرائیل کے کئی دہائیوں سے جاری قبضے کی قانونی حیثیت پر فیصلہ کرنے کے لیے اتھارٹی کے فیصلے کے بعد PA سے ٹیکس ریونیو میں $39m روک لیا تھا۔