پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

اسرائیل کا فلسطینیوں سے رویہ ظالمانہ ہے، احتجاج کا حق ہے، فلسطینی سفیر

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: غزہ میں قتل عام پر یو این سیکیورٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر ریاض منصور نے کہا ہے کہ اسرائیل کا فلسطینیوں سے رویہ ظالمانہ ہے، احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے لیے فلسطینی سفیر ریاض منصور نے کہا کہ امریکی فیصلے سے فلسطینیوں کی دل آزاری ہوئی ہے، امریکا انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالے، امریکا دباؤ ڈالنے کے بجائے اسرائیل کو مضبوط کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو عالمی مذمت سے بچا رہا ہے، امریکا کا فلسطینی سے رویہ غیر منصفانہ ہے، اقوام عالم فلسطین کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے قابض اسرائیل پر زور دے، اسرائیل غزہ میں اجتماعی قتل عام کا مرتکب ہورہا ہے۔

- Advertisement -

فلسطینی سفیر نے غزہ میں قابض اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں پر فائرنگ کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور نہتے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 58 فلسطینی شہید

واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اور اسرائیل کی سرحد پر ہونے والی جھڑپوں میں 58 فلسطینی شہید اور ڈھائی ہزار زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں گزشتہ روز صیہونی بربریت کا شکار ہوکر شہید ہونے والے فلسطینیوں کو سپرد خاک کیا جارہا ہے جبکہ مقبوضہ علاقے میں اس قتل و غارت کے خلاف 3 روزہ سوگ منایا جارہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں