جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

امریکا میں مظلوم فلسطینیوں کیلیے ریکارڈ امداد جمع

اشتہار

حیرت انگیز

مظلوم فلسطینیوں کے لیے امریکا میں لوگوں نے دل کھول کر ریکارڈ عطیات جمع کر وا دیے۔

اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں بےگھر اور بے آسرا فلسطینیوں کی امداد کے لیے دنیا بھر سمیت امریکا میں بھی امدادی مہم زور و شور سے جاری ہے جس میں اہلِ غزہ کے لیے عوام اپنے عطیات جمع کروا رہے ہیں۔

غزہ میں عام شہریوں کی خدمت کرنے والی امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ امدادی سرگرمیوں کے لیے عوامی حمایت کی علامت کے طور پر ریکارڈ عطیات وصول کر رہے ہیں جب کہ مصر کے رفح بارڈر کراسنگ پر رسد کا بڑھتا ہوا ذخیرہ تعطل کا شکار ہے۔

- Advertisement -

ہنگامی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جہاں 2.3 ملین لوگ رہتے ہیں شہریوں کو صاف پانی، خوراک اور ادویات کی اشد ضرورت ہے۔ غزہ کی نصف آبادی بحران سے پہلے ہی غربت کی زندگی گزار رہی تھی۔

امریکا میں قائم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ کے صدر سٹیو سوسبی نے کہا کہ فنڈ جس کا سالانہ بجٹ عام طور پر تقریباً 12 ملین ڈالر ہوتا ہے صرف 10 دنوں میں 15 ملین ڈالر اکٹھا کر چکا ہے ہم نے عطیات میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے جیسا کہ ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ وہ اس امید پر سامان تیار کر رہے ہیں کہ آخرکار انہیں غزہ کے شہریوں تک پہنچایا جائے گا جن میں سے تقریباً نصف بچے ہیں۔

مشرق وسطی میں پناہ گزینوں کے لیے ایک غیرجانبدار ہنگامی امدادی گروپ، انیرا کے چیف ڈویلپمنٹ آفیسر ڈیرک میڈسن نے کہا کہ "عطیہ دہندگان کی کل تعداد میں ماضی کی عام ہنگامی صورتحال کے مقابلے میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں