منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

شہید فلسطینی آرٹسٹ کی آخری پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملے میں جبالیہ کیمپ میں معروف فلسطینی آرٹسٹ محاسن الخطیب جام شہادت نوش کرگئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق با صلاحیت مصورہ اور ڈیزائنر محاسن الخطیب اسرائیلی حملے کے وقت گھر میں موجود تھیں، ان کی آخری تخلیق، جو انہوں نے شہادت سے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی وائرل ہوگئی۔

انہوں نے اپنی آخری پوسٹ میں 19 سالہ شابان الدالو کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

- Advertisement -

شہید فلسطینی آرٹسٹ محاسن خود بے پناہ چیلنجز کا سامنا کر رہی تھیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنے فن کے ذریعے غزہ کے رہائشیوں کی مشکلات کو دنیا کے سامنے لاتی رہیں۔

رپورٹس کے مطابق بطور مصورہ، اسٹوری بورڈ آرٹسٹ، فری لانس کردار ڈیزائنر، اور ڈیجیٹل آرٹ کی استاد، محاسن اپنے خاندان کی کفیل تھیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے تین کمانڈروں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے بیروت میں حزب اللہ کے 3 کمانڈروں کو شہید کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے دعوے کے مطابق شہید ہونے والوں میں گروپ کی جنوبی کمان کی ایک سینئر شخصیت الحاج عباس سلامہ، مواصلات کے ماہر ردجہ عباس آواچے اور اسٹریٹجک ہتھیاروں کی تیاری کے ذمہ دار احمد علی حسین شامل ہیں۔

آمدہ اطلاعات سے یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا یہ تینوں کمانڈر جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر پر کیے گئے حملوں میں مارے گئے ہیں، یا الگ الگ کارروائیوں میں، تاہم حزب اللہ نے اس دعوے سے متعلق فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ایران اور اسرائیل کشیدگی، بائیڈن کا اہم بیان

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ آج اتوار کے اوائل میں 2 اسرائیلی حملوں میں بیروت کے جنوبی مضافات میں ہرات ہریک علاقے کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں بہمن اسپتال کے قریب ایک رہائشی عمارت پر بمباری کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں